ا وپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025 کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

6

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے یکم جولائی سے ملک بھر میں بیک وقت شروع ہو رہے ہیں جس میں میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے تمام پروگرامز شامل ہوں گے۔ اس سمسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے 17 نئے اور جدید پروگرامز پہلی بار متعارف کرائے جا رہے ہیں جو موجودہ تعلیمی اور مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔

داخلوں میں اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (ODL) اور فیس ٹو فیس دونوں اقسام کے پروگرامز شامل ہوں گے۔ تمام پروگرامز کی تفصیلات، پراسپکٹس اور آن لائن داخلہ فارم یکم جولائی سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہوں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام علاقائی کیمپسز میں طلبہ کے لیے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ آن لائن داخلوں میں کسی بھی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود رہے گا تاکہ طلبہ کو مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا سکے۔ داخلے کے خواہشمند امیدوار مزید معلومات کے لیے قریبی علاقائی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 468-112-111-051پر کال کر سکتے ہیں۔ یہ سنہری موقع ہے اُن تمام طلبہ کے لیے جو معیاری اور باآسانی قابلِ رسائی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔