پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مزیدمون سون بارشوں کا امکان ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

6
predicts monsoon rains
predicts monsoon rains

لاہور۔29جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ آئند ہ24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے جو یکم جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ حا لیہ متوقع مو ن سون با رشوں کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں اس طرح ریکارڈ کی گئیں،لاہور ائیرپورٹ پر65 ملی میٹر، چکوال 32 اور ڈیرہ غازی خان میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح اٹک، نور پور تھل، نارووال، قصور، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر اور خانیوال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدا یت کی اور کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران شہری اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔