اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیراعظم کے ہنر مند پروگرام نے ملک بھر میں 217,000 سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتے ہوئے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا، روزگار کی فراہمی میں اضافہ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔
یہ پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور ٹیکسٹائل، الیکٹریکل اور انرجی، مہمان نوازی اور سیاحت، صحت اور لائف سائنسز اور بینکنگ اور فنانس سمیت وسیع پیمانے پر کورسز پیش کرتا ہے۔ یہ کورسز قومی اور بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ مہارتیں عالمی سطح پر مسابقتی ہیں۔
پروگرام کے ذریعے اہل نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرکے بے روزگاری کو کم کرنے اور ایک ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں اہم حصہ ڈالا ہے۔تربیتی پروگرام جدید آلات اور تدریسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ترین سہولیات میں منعقد کیے جاتے ہیں۔