شام کی صدر احمد الشرع پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید

6
Syrian Ministry of Information
Syrian Ministry of Information

دمشق ۔30جون (اے پی پی):شام کی وزارتِ اطلاعات نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ عبوری صدر احمد الشرع پر جنوبی شہر درعا کے حالیہ دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔شامی عرب خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق وزارت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ایجنسی نے اس مبینہ واقعے یا اس کی اصل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

احمد الشرع نے جنوری میں شام کی عبوری حکومت کی قیادت سنبھال لی تھی، جب بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔بشار الاسد، جنہوں نے تقریباً ایک چوتھائی صدی تک شام پر حکومت کی، دسمبر میں روس فرار ہو گئے تھے۔