انسانی حقوق خصوصاً خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں، وفاقی وزیر کامران مائیکل

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ خصوصاً خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ حکومت جامع پالیسی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں قانون …

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ خصوصاً خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ حکومت جامع پالیسی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں قانون سازی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان نہ صرف روابط میں بہتری آئی ہے بلکہ اس کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان میں بنیاد ی انسانی حقوق کے تحفظ اور خاص کر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس ضمن میں مزید قانون سازی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply