منیلا ۔ 06 جولائی (اے پی پی) فلپائن کے شہر ٹاکلو بان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے امریکن جیولوجیکل سروے کے حوالہ سے بتایا کہ فلپائنی شہر ٹاکلوبان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 41 کلومیٹر زیر زمین تھی اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی …
فلپائن کے شہر ٹاکلو بان میں 6 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
منیلا ۔ 06 جولائی (اے پی پی) فلپائن کے شہر ٹاکلو بان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے امریکن جیولوجیکل سروے کے حوالہ سے بتایا کہ فلپائنی شہر ٹاکلوبان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 41 کلومیٹر زیر زمین تھی اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز دار الحکومت منیلا سے 580 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔








