برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر وادی کشمیرمیں کرفیو اور سخت پابندیاں عائد

سرینگر ۔ 07 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںآج معروف کشمیری نوجوان رہنماءبرہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر قابض انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ فورسز کی اضافی نفری تعینات ،کرفیو اورسخت پابندیاں عائد اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے گزشتہ سال 8 جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی اور ان کے …

سرینگر ۔ 07 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںآج معروف کشمیری نوجوان رہنماءبرہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر قابض انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ فورسز کی اضافی نفری تعینات ،کرفیو اورسخت پابندیاں عائد اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے گزشتہ سال 8 جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں کو شہید کردیاتھا ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر ہفتہ کو ہڑتال کی کال دی ہے ۔ انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ حسا س علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سخت پابندیاں عائد اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں اور موبائیل اور انٹرنیٹ سرو س کو منقطع کردیا گیاہے ۔

Leave a Reply