کشمیری حقِ خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگے سید علی گیلانی کا برہان وانی، ان کے ساتھوں ،2016کی احتجاجی تحریک اور1931 کے شہداءکو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 07جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی ،ان کے ساتھیوں معصوم احمد شاہ اور سرتاج احمد شیخ کو ان کی شہادت کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی اور انکے ساتھوں کو8جولائی2016 کی شام ضلع اسلام آ باد کے علاقے کوکر ناگ …

سرینگر ۔ 07جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی ،ان کے ساتھیوں معصوم احمد شاہ اور سرتاج احمد شیخ کو ان کی شہادت کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی اور انکے ساتھوں کو8جولائی2016 کی شام ضلع اسلام آ باد کے علاقے کوکر ناگ میں ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ان156 بے گناہ کشمیریوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہیں قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کی شہادت پر ہونے والے پرامن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں کی اندھا دھندبارش کر کے شہید کر دیا تھا۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ 2016ءکے عوامی انتفادہ نے کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک نئی جلا بخشی ۔ انہوں نے 1931ءسے لےکر 2017ءکے تمام 6لاکھ سے زائد شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات کی دُعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جو بیش بہا اور فقید المثال قربانیاں دی ہیں، ان کی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی۔

Leave a Reply