پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 72 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ 79 ہزار 735 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 42 لاکھ 54 ہزار 200 حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں …

کراچی ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 72 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ 79 ہزار 735 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 42 لاکھ 54 ہزار 200 حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 41 کروڑ 53 لاکھ 1 ہزار 405 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 244.46 پوائنٹس کی تیزی سے 23509.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 246.91 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1129.91 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply