فیصل آباد۔7 جولائی (اے پی پی )محکمہ زراعت نے شیڈول کے مطابق کاشت کے ذریعے گاجر کی اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو ۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے …
کا شتکار گاجر کی بہترپیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کرےں، زرعی ما ہرےن
فیصل آباد۔7 جولائی (اے پی پی )محکمہ زراعت نے شیڈول کے مطابق کاشت کے ذریعے گاجر کی اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو ۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے چارمرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے اور اس میں 10 سے 15 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہیے تاکہ اس کی ذرخیزی میں اضافہ ہو سکے ۔









