لیئر فٹ بال لیگ کے تحت نمائشی فٹبال میچ (کل) فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

لاہور۔8 جولائی (اے پی پی ) لیئر فٹ بال لیگ کے تحت فٹ بال کے ملکی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے مابین نمائشی فٹ بال میچ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں کل 9جولائی کو شام چار بجے کھیلا جائیگا جس کے انعقاد کے لئے سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔میچ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہےں ۔میچ کی وی …

لاہور۔8 جولائی (اے پی پی ) لیئر فٹ بال لیگ کے تحت فٹ بال کے ملکی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے مابین نمائشی فٹ بال میچ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں کل 9جولائی کو شام چار بجے کھیلا جائیگا جس کے انعقاد کے لئے سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔میچ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہےں ۔میچ کی وی وی آئی ٹکٹ پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹکٹ 30000روپے ہے ۔میچ کے انعقاد کا مقصد ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے۔برازیل کے انٹرنیشنل اسٹار فٹ بالر رونالڈینو سمیت 7 کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فٹ بال آگئی ہے کیونکہ برازیلین فٹ بالر رونالڈینو، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ اور ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 7 انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔فٹ بالرز پاکستان میں دو نمائشی فٹ بال میچز میں حصہ لیں گے۔

Leave a Reply