اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سابق پریس سیکرٹری اور اے پی پی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر رائے ریاض حسین کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور قل خوانی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنما، صحافی برادری، عزیز …
رائے ریاض حسین کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و رسم قل کی تقریب، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سابق پریس سیکرٹری اور اے پی پی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر رائے ریاض حسین کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور قل خوانی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنما، صحافی برادری، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قرآن خوانی میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ، جھنگ سرگودھا آفیسر ایسوسی کے صدر ڈپٹی سیکرٹری سینٹ نواب ذرغام جبوآنہ، نیشنل لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل ڈپٹی سیکرٹری ثقافت وقومی ورثہ رانا یاسر بھون ، سی ڈی اے سابق ڈائریکٹر آڈٹ ملک اقبال سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








