پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جب بھی کرپشن کی اور بدامنی کی بات کی جاتی ہے تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو تکلیف …
علی امین گنڈا پور کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، ترجمان جے یو آئی

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جب بھی کرپشن کی اور بدامنی کی بات کی جاتی ہے تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، گنڈا پور کی بداخلاقی بتا رہی ہے کہ اس کی حکومت کے دن پورے ہو گئے ہیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پورا کو لگام دے۔








