وفاقی وزیرداخلہ کا ڈی آئی خان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں یادگاری چوکی کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ …

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں یادگاری چوکی کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس کے جری جوانوں پر فخر ہے۔