پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے شہداء پولیس کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا …
گورنر خیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے شہداء پولیس کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لئے پولیس کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بےتحاشا قربانیاں دی ہیں۔گورنر نے کہا کہ وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔








