سکردو۔16جولائی (اے پی پی):سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر مشق کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، ایئرپورٹ منیجر نے مشق کا معائنہ کیا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس مشق کا مقصد ایمرجنسی صورت میں تمام اداروں کی تیاری اور باہمی رابطہ کو جانچنا تھا۔ چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے مشق سے قبل بریفنگ …
سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشق کا کامیابی سے انعقاد

مزید خبریں
سکردو۔16جولائی (اے پی پی):سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر مشق کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، ایئرپورٹ منیجر نے مشق کا معائنہ کیا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس مشق کا مقصد ایمرجنسی صورت میں تمام اداروں کی تیاری اور باہمی رابطہ کو جانچنا تھا۔ چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے مشق سے قبل بریفنگ دی جس میں بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے سرکاری مبصر کے طور پر مشق کا مشاہدہ کیا۔ایئر پورٹ سٹاف، مسلح افواج، سول اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشق میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ مسلح افواج، مقامی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ اداروں کے افسران نے بھی بطور مبصر مشق کا معائنہ کیا۔








