اماراتی فضائی کمپنی کا ایران کے لیے 18 جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ابو ظہبی۔17جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے 18 جولائی سے ایران کے لئےپروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اردو نیوز کے مطابق فضائی کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ایران کےلئے یومیہ پروازیں چلائی جائیں گی۔ بیان میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے فلائٹ سٹیٹس کو ضرور چیک کرلیں اور کمپنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس …

ابو ظہبی۔17جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے 18 جولائی سے ایران کے لئےپروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اردو نیوز کے مطابق فضائی کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ایران کےلئے یومیہ پروازیں چلائی جائیں گی۔

بیان میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے فلائٹ سٹیٹس کو ضرور چیک کرلیں اور کمپنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔ اس سے قبل ایئرلائن نے 16جولائی تک پروازوں کی معطلی میں توسیع کی تھی۔