بھارت ، نئی دہلی کے 20 سکولوں کو بم کی دھمکیوں کے باعث خالی کرایا گیا

نئی دہلی ۔18جولائی (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے 20 سے زائد سکولوں کو جمعہ کی صبح ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، جس کے نتیجے میں سکولوں کو خالی کروا کر تلاشی لی گئی ۔ شنہوا کے مطابق سکولوں کے اندر کوئی بم یا کوئی اور دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ان دھمکی آمیز ای میلز نے سکیورٹی اداروں میں خوف و ہراس …

نئی دہلی ۔18جولائی (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے 20 سے زائد سکولوں کو جمعہ کی صبح ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، جس کے نتیجے میں سکولوں کو خالی کروا کر تلاشی لی گئی ۔ شنہوا کے مطابق سکولوں کے اندر کوئی بم یا کوئی اور دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ان دھمکی آمیز ای میلز نے سکیورٹی اداروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔