کراچی ۔ 11 جولائی (اے پی پی) منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرکم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 105.49 روپے سے کم ہو …
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میںکمی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 جولائی (اے پی پی) منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرکم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 105.49 روپے سے کم ہو کر105.40 روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.20 روپے اور قیمت فروخت 106.40 روپے پر مستحکم رہی۔








