صدرِ آصف علی زرداری کا قلات آپریشن میں 4 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات آپریشن میں 4 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں،دہشتگردی کو قوم کے اتحاد سے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ ریاست …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات آپریشن میں 4 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں،دہشتگردی کو قوم کے اتحاد سے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی،فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا جائے گا۔