فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا۔ اس حوالے سے اتوار کو گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے حلف لیا، گورنر نے …

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا۔ اس حوالے سے اتوار کو گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے حلف لیا،

گورنر نے نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا اور مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری نہ ہوسکی جس کے بعد اپوزیشن نے عدالت سے رجوع کیا، پشاور ہائی کے چیف جسٹس نے گورنر خیبر پختونخوا کو نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے حلف لینے کےلیے نامزد کیا ۔