وفاقی وزیرداخلہ سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس، صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ پیر کو وزارت داخلہ …

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لئے حاضر ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے حالیہ دورہ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔