ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں دسمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.8 ین (0.4 فیصد) بڑھ کر 197.3 ین (1.73 ڈالر ) فی کلوگرام میں طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے …

ٹوکیو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں دسمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.8 ین (0.4 فیصد) بڑھ کر 197.3 ین (1.73 ڈالر ) فی کلوگرام میں طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 175 یوان اضافے کے ساتھ 12910 یوان (1897 ڈالر) فی ٹن میں طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں اگست کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.1 سینٹ اضافے کے ساتھ 145.9 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply