بیجنگ۔21جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں سڑک پر کام کرتے ہوئے زیر زمین آپریشن کے دوران پھنس جانے کے بعد ایک مزدور ہلاک اور دوسرا لاپتہ ہو گیاہے۔ شنہوا کے مطابق ضلعی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو چانگشا کے ضلع تیانکسین میں شن چانگ روڈ پر ایک عمارت کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پائپ لائن …
چین، زیر زمین شافٹ میں پھنس جانے سے مزدور ہلاک، تین کو زندہ بچا لیا گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔21جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں سڑک پر کام کرتے ہوئے زیر زمین آپریشن کے دوران پھنس جانے کے بعد ایک مزدور ہلاک اور دوسرا لاپتہ ہو گیاہے۔
شنہوا کے مطابق ضلعی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو چانگشا کے ضلع تیانکسین میں شن چانگ روڈ پر ایک عمارت کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پائپ لائن کے معائنہ کا کام کرتے ہوئے 4 تعمیراتی کارکن ایک زیر زمین شافٹ میں پھنس گئے۔
ہنگامی کوششوں کے بعد 3 کارکنوں کو بچا لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے ۔ سرچ آپریشنز اور واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔








