پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 328.29 پوائنٹس کی کمی سے 43792.19 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔12 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 328.29 پوائنٹس کی کمی سے 43792.19 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 21 ارب 4 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 396 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 70 کروڑ 60 لاکھ 27 ہزار 864 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید …

کراچی ۔12 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 328.29 پوائنٹس کی کمی سے 43792.19 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 21 ارب 4 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 396 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 70 کروڑ 60 لاکھ 27 ہزار 864 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 2 ہزار 280 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 328.29 پوائنٹس کی کمی سے 43792.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 152.32 پوائنٹس کی مندی سے 22747.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 74.61 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1178.79 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply