اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بریکوٹ میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ۔ کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے پی کے کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری کی قوم معترف ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔








