اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی 8 ویں بڑی وجہ ہیپا ٹائیٹس ہے ، پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس سے تحفظ کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس …
دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی 8 ویں بڑی وجہ ہیپا ٹائیٹس ہے، ڈبلیو ایچ او

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی 8 ویں بڑی وجہ ہیپا ٹائیٹس ہے ، پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہے ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس سے تحفظ کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس موذی مرض سے بچائو کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور طبی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔








