وفاقی وزیرسکندر حیات خان بوسن سے بیلا روس کے وزیر وائٹلی ووک کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک تحقیق سکندر حیات خان بوسن سے بیلا روس کے انڈسٹری، معاشی ترقی اور تجارت کے وزیر مسٹر وائٹلی ووک نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ سکندر بوسن نے بیلاروس کے وزیر کا استقبال کیا اور کہا کہ حکومت ِ پاکستان بیلا روس سے تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے 2015ءمیں وزیراعظم پاکستان کی سربراہی …

اسلام آباد ۔ 14جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک تحقیق سکندر حیات خان بوسن سے بیلا روس کے انڈسٹری، معاشی ترقی اور تجارت کے وزیر مسٹر وائٹلی ووک نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ سکندر بوسن نے بیلاروس کے وزیر کا استقبال کیا اور کہا کہ حکومت ِ پاکستان بیلا روس سے تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے 2015ءمیں وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں اپنے بیلا روس کے دورے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے 2017ءاپریل میں چئیرمین بیلاروس کے وفد کے ہمراہ دورے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے 2017ءاگست میں وزیراعظم کے آئندہ بیلا روس کے دورے کے حوالے سے بھی بات کی۔ ملاقات کے دوران وزراءنے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے دوروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آپس میں زراعت، تجارت اور معاشی ترقی کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

Leave a Reply