اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کئے اور اب وزارت ہاﺅسنگ میں تاریخی منصوبوں کی تکمیل کےلئے دن رات کوشاں ہیں، جھوٹے الزامات کے ذریعے عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے …
وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا ”پی ایچ اے“ فاﺅنڈیشن بورڈ کے 26 ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کئے اور اب وزارت ہاﺅسنگ میں تاریخی منصوبوں کی تکمیل کےلئے دن رات کوشاں ہیں، جھوٹے الزامات کے ذریعے عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ”پی ایچ اے“ فاﺅنڈیشن بورڈ کے 26 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ”پی ایچ اے“ فاﺅنڈیشن نے اتنا کام کیا جتنا پچھلے 20 سالوں میں بھی نہیں کیا جا سکا، نیک نیتی، انتھک محنت اور جدت سے ”پی ایچ اے“ اور ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے ایسے پراجیکٹس متعارف کروائے جن کو بے انتہا پذیرائی ملی لیکن اپوزیشن کے حلقوں کو یہ بات منظور نہیں، بدنیتی اور قیاس آرائیوں پر مبنی جھوٹے ا لزامات کے ذریعے عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلیاں اٹھانے والے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ ملکی ترقی میں ان کا کوئی ایک بھی مثبت کردار ہے تو سامنے لائیں۔








