چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ

راولپنڈی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، انہیں ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ اور ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) میں صوبہ کی سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹنگ میں غیر معمولی کمی آئی ہے تاہم دہشت گرد اب مایوسی کے عالم میں قانون نافذ …

راولپنڈی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، انہیں ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ اور ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) میں صوبہ کی سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹنگ میں غیر معمولی کمی آئی ہے تاہم دہشت گرد اب مایوسی کے عالم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی، ایف سی، پولیس، انٹیلی جنس اور دیگر اداروں بشمول صوبائی انتظامیہ کی صوبہ میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کے حوالہ سے کامیابیوں کو سراہا۔

Leave a Reply