سکھر۔ 29 جولائی (اے پی پی):پاکستان نیوی میں بطور سولین مختلف آسامیوں پر آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے ۔ پاکستان نیوی کی جانب سے پاکستان نیوی میں بطور سولین مختلف خالی آسامیوں پر شمولیت اختیار کرنے کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل 20 جولائی سے جاری ہے، جس کے لیے 10 اگست 2025ء آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ جاری …
پاکستان نیوی میں بطور سولین مختلف آسامیوں پر آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر

مزید خبریں
سکھر۔ 29 جولائی (اے پی پی):پاکستان نیوی میں بطور سولین مختلف آسامیوں پر آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے ۔
پاکستان نیوی کی جانب سے پاکستان نیوی میں بطور سولین مختلف خالی آسامیوں پر شمولیت اختیار کرنے کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل 20 جولائی سے جاری ہے، جس کے لیے 10 اگست 2025ء آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سندھ سمیت ملک بھر سے مختلف اضلاع کے گریجویٹ، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک پاس مرد و خواتین امیدوار جن کی عمر 31 مارچ 2026ء تک 18 سے 30 سال کے درمیان ہو، وہ مختلف آسامیوں جیسے اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، یو ڈی سی (BPS-14)، ایل ڈی سی (BPS-11)، اسٹور مین (BPS-07)، سول اپرینٹس (BPS-07)، ٹنڈل آف لیبر (BPS-05) اور اسکلڈ (BPS-04) میں 10 اگست 2025ء تک پاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
جاری کردہ اعلان کے مطابق سول اپرینٹس (BPS-07) کے لیے 15 سے 19 سال عمر کے امیدوار رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔ امیدوار میرٹ کوٹہ، دیہی و شہری اور معذور کوٹہ، ڈومیسائل اور دیگر مطلوبہ معلومات قریبی نیوی بھرتی مرکز سے یا پاکستان نیوی کی ویب سائٹ کو وزٹ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔








