مصالحہ جات کی درآمد میں جون کے دوران 14.81 فیصد کمی ہوئی ، شماریات بیورو

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں جون 2025 کے دوران 14.81 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 4.6 ارب روپے کم ہوگیا جبکہ جون 2024 میں مصالحہ جات کی درآمدات کی مالیت 5.4 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح جون 2024 کے مقابلہ میں جون 2025ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی …

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں جون 2025 کے دوران 14.81 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 4.6 ارب روپے کم ہوگیا جبکہ جون 2024 میں مصالحہ جات کی درآمدات کی مالیت 5.4 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح جون 2024 کے مقابلہ میں جون 2025ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں 0.8 ارب روپے یعنی 14.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔