وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سبکدوش ہونے والے گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرا کی الوادعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سبکدوش ہونے والے گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرا کے پروفیشنلزم اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف محمود تمام مدت کے دوران اپنے کام سے مخلص رہے اور مالیاتی پالیسی پر شفاف عملدرآمد اورسرمائے کی منڈی کی ریگولیشن میں نمایاں کردار ادا کیا۔یہ بات انہوں نے سبکدوش ہونے والے گورنر سٹیٹ بنک سے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سبکدوش ہونے والے گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرا کے پروفیشنلزم اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف محمود تمام مدت کے دوران اپنے کام سے مخلص رہے اور مالیاتی پالیسی پر شفاف عملدرآمد اورسرمائے کی منڈی کی ریگولیشن میں نمایاں کردار ادا کیا۔یہ بات انہوں نے سبکدوش ہونے والے گورنر سٹیٹ بنک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ہفتہ کو وفاقی وزیر سے الوداعی ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے گورنر سٹیٹ بنک کی حیثیت اشرف محمود وتھرا کی خدمات کو سراہا اور اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔وزیر خزانہ نے اشرف محمود وتھرا کے پروفیشنلزم اور عزم کو سراہا۔سبکدوش ہونے والے گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرا نے سرکاری ذمہ داریوں کے دوران مکمل تعاون پر وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply