اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور انسانی فلاح کے باہم مربوط اہداف کے حصول کیلئے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور اسلامک ریلیف پاکستان (آئی آر پی) کے مابین تین سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد تحقیق، پالیسی سازی، عملی اقدامات اور انسانی ہمدردی پر مبنی سرگرمیوں کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل ہے۔ یادداشت پر …
ایس ڈی پی آئی اور اسلامک ریلیف پاکستان کے تین سالہ شراکت داری معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور انسانی فلاح کے باہم مربوط اہداف کے حصول کیلئے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور اسلامک ریلیف پاکستان (آئی آر پی) کے مابین تین سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد تحقیق، پالیسی سازی، عملی اقدامات اور انسانی ہمدردی پر مبنی سرگرمیوں کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل ہے۔ یادداشت پر ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی نے دستخط کئے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ تحقیقی ادارے اور انسانی بہبود کی تنظیمیں جب یکجا ہوتی ہیں تو یہ اشتراک صرف علم و آگہی کا تبادلہ نہیں ہوتا بلکہ اس سے ایسے پائیدار راستے جنم لیتے ہیں جو زمینی حقائق پر مبنی اصلاحات کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی نے اس شراکت کو ایک نادر موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی انصاف اور سماجی تحفظ اسلامک ریلیف کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ یہ معاہدہ ہمارے وسائل، مہارت اور نیٹ ورک کو یکجا کرنے کا ایک موثر ذریعہ بنے گا جس کے ذریعے ہم ملک بھر میں اپنے دائرہ عمل کو وسعت دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، نوجوانوں اور نجی شعبے کے لئے تربیتی پروگراموں، پالیسی مکالمے کے پلیٹ فارمز اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) سے متعلق آگاہی مہمات میں باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ مزید برآں باہمی فنڈنگ کی درخواستیں اور کنسورشیم کی بنیاد پر منصوبہ بندی اس شراکت داری کا حصہ ہوں گی تاکہ ان کوششوں کے ثمرات زیادہ وسیع اور دیرپا طور پر معاشرے تک پہنچ سکیں۔








