عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے احتساب کے نام پر سیاسی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے جن کے مقاصد دھرنا ون اور دھرنا ٹو سے مختلف نہیں ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کی …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے احتساب کے نام پر سیاسی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے جن کے مقاصد دھرنا ون اور دھرنا ٹو سے مختلف نہیں ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ ملک کا عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پوری جماعت اور عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے پشت پر ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے وزیراعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply