راولپنڈی۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کو ایک قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار سمجھتا ہے، پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے اصولوں پر استوار رہیں گے۔پیر کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے برطانوی ہائی …
پاکستان برطانیہ کو ایک قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار سمجھتا ہے، وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کو ایک قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار سمجھتا ہے، پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے اصولوں پر استوار رہیں گے۔پیر کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کو ایک قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متواتر بات چیت دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ہمارے نقطہ نظر کو مربوط کرنے میں مفید رہی ہے۔
دونوں اطراف نے دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ محمد رضا حیات ہراج نے امید ظاہر کی کہ پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے اصولوں پر استوار رہیں گے۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور دفاعی پیداوار سمیت مشترکہ ترجیحات پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








