اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں، پاکستان ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا …
بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں، پاکستان ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ یومِ استحصَال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر قدغن اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔








