داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول اور کیبنٹ سیکرٹریٹ سمیت چار قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں بشمول داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول اور کیبنٹ سیکرٹریٹ کی چار رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔بد ھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات راجہ خرم شہزاد نے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں مزید ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ …

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں بشمول داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول اور کیبنٹ سیکرٹریٹ کی چار رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔بد ھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات راجہ خرم شہزاد نے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں مزید ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ ابرار احمد نے کمیٹی کی تین رپورٹیں پیش کیں جن میں آسان کاروبار بل 2025، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی) بل 2025 اور سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہیں۔