قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے ملاقات، علمی تعاون اور امن و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے بدھ کو ان کے دفتر نیو کیمپس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے علمی تعاون کو مضبوط بنانے اور امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے …

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے بدھ کو ان کے دفتر نیو کیمپس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے علمی تعاون کو مضبوط بنانے اور امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے قازقستان کی جامعات اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کی مضبوط صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر اسلامی علوم، قانون اور تحقیق سے متعلق شعبوں پر مشترکہ تعاون پر گفتگو کی۔ سفیر نے یونیورسٹی کے صدر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مستقبل قریب میں ہونے والے عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنمائوں کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت بھی دی جس کو قبول کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے اس اہم عالمی تقریب میں شرکت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ 2008ء سے کانگریس کے سیکرٹریٹ کی رکن ہے، یہ پلیٹ فارم پرامن بقائے باہمی جیسے موضوعات پر مل کر کام کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ صدر نے کہا کہ جامعہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے اقدامات میں فعال کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے، اور ہم قازقستان کے اداروں کے ساتھ اپنی مصروفیات کو مزید وسیع کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ اجلاس میں اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل اور فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں فریقین نے مسلسل بات چیت کی اہمیت کا اعادہ کیا اور علمی، ثقافتی اور تحقیقی شعبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کی۔