لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا

لاہور۔6اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرامسپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ میں تجرباتی سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا۔وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹائون سے مسلم ٹائون تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا ،موجود سہولتوں کا جائزہ اور ایس آر ٹی کے ٹیسٹ کے ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عام …

لاہور۔6اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرامسپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ میں تجرباتی سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا۔وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹائون سے مسلم ٹائون تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا ،موجود سہولتوں کا جائزہ اور ایس آر ٹی کے ٹیسٹ کے ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔

رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلی مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ترکی، چین،ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ چار کی گنجائش ہے۔

نورنکو انٹر نیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں320 مسافروں کی گنجائش ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلی مکمل ای ٹرینسپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ایک دفعہ چارج کے بعد40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے۔سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ میں ائیر کنڈیشننگ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کیلئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی عوام کو بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری ملے گی۔