اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج مختلف سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کا رخ کر لیا ہے، وہ جماعتیں جن کی نہ تو کوئی درخواست ہے اور نہ ہی وہ پہلے اس سلسلے میں منسلک ہوئے ۔ عجوبہ یہ ہے کہ کل یہ تعداد کم تھی مگر آج مجمع نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا ق لیگ کے چوہدری …
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیزکی سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج مختلف سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کا رخ کر لیا ہے، وہ جماعتیں جن کی نہ تو کوئی درخواست ہے اور نہ ہی وہ پہلے اس سلسلے میں منسلک ہوئے ۔ عجوبہ یہ ہے کہ کل یہ تعداد کم تھی مگر آج مجمع نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا ق لیگ کے چوہدری شجاعت کل آئے تھے لیکن آج نہیں ہیں شاید انہیں کسی نے یاددہانی کرا دی ہے کہ آئی سی آئی جے نے سب سے پہلے جس پاکستانی سیاستدان کے بارے سنگاپور سوئس بینک کے ذریعے بنائی گئی آف شور کمپنی کا انکشاف کیا تھا وہ ان کی ہی تھی۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر انھوں نے مخالف سیاسی جماعتوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔دانیال عزیز نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کا رخ کر لیا ہے وہ جماعتیں جن کی نہ تو کوئی درخواست ہے اور نہ ہی کبھی وہ پہلے اس سلسلے میں منسلک ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ق لیگ کے چوہدری شجاعت کل آئے تھے آج وہ نہیں ہیں، شاید انہیں کسی نے اس بات کی یاددہانی کرا دی ہے کہ سب سے پہلے آئی سی آئی جے نے جس نے پہلے پاکستانی سیاستدان کے بارے آف شور کمپنی کا انکشاف کیا تھا جو سنگا پور سوئس بینک کے زریعے بنی تھی وہ ان کی ہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد دہانی کرانے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیسے بینکوں کے ملازمین کے بیانات بدلے گئے تھے ، کیسے ان کے دوستوں اور چوکیداروں کے مختلف اکاﺅنٹس میں کروڑ روپے بھجوائے گئے۔








