وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مزید 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی تعاون کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا جس میں پہلے سے منظور کردہ مقدار کے علاوہ مزید 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ قبل ازیں حکومت پہلے ہی چینی …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی تعاون کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا جس میں پہلے سے منظور کردہ مقدار کے علاوہ مزید 3 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ قبل ازیں حکومت پہلے ہی چینی کی ایک مناسب مقدار برآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی طرف سے تشکیل کردہ بین الوزارتی کمیٹی اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سٹیٹ بنک چینی کے برآمدی کوٹے کی منظوری دے گا اور اس عمل کی نگرانی بھی کرے گا، دریں اثناءاقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اور بیلاروس کی حکومتوں کے مابین صنعتی‘ سائنسی اور تکنیکی معاونت کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری بھی دی جس کی تجویز وزارت صنعت و پیداوار نے دی تھی۔

Leave a Reply