این سی ایچ ڈی کی چئیرپرسن رزینہ عالم خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) انسانی ترقی کیلئے قائم قومی کمیشن(این سی ایچ ڈی) کی چئیرپرسن اورسابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہاہے کہ کمیشن کے جیل پراجیکٹ کا عنقریب بڑے پیمانے پرآغازکیا جائیگا، اس پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو تعلیم اور ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی اور نفسیاتی رہنمائی بھی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے صدرمملکت اوروفاقی محتسب کو جیلوں بارے …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) انسانی ترقی کیلئے قائم قومی کمیشن(این سی ایچ ڈی) کی چئیرپرسن اورسابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہاہے کہ کمیشن کے جیل پراجیکٹ کا عنقریب بڑے پیمانے پرآغازکیا جائیگا، اس پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو تعلیم اور ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی اور نفسیاتی رہنمائی بھی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے صدرمملکت اوروفاقی محتسب کو جیلوں بارے کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔ رزینہ عالم خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جیلوں میں قید خواتین اوربچوں کو تعلیم اورہنر سکھانے کے ذریعے انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ رہائی کے بعد انہیں زندگی گزارنے اورروزی کمانے میں آسانی ہو۔

Leave a Reply