لاہور ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آزمائشوں کے دور سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا ہے، ترقی کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ قوم کا ہر فرد خاص طور پر سرکاری انتظامیہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 106 …
صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 106 ویں نیشنل مینجمنٹ اور 21 ویں سینئر مینجمنٹ کورسز کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آزمائشوں کے دور سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا ہے، ترقی کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ قوم کا ہر فرد خاص طور پر سرکاری انتظامیہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 106 ویں نیشنل مینجمنٹ اور 21 ویں سینئر مینجمنٹ کورسز کے شرکاءمیں تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے افراد اور ذمہ داران قومی امور کے سلسلے میں زندگی کے ہر مرحلے پر پرعزم اور متحرک رہ کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں۔ قومی زندگی کے کسی مرحلے پر اگر کار ِسرکار کی انجام دہی اور عوامی خدمات کی ادائیگی کے دوران یہ کیفیات سرد پڑتی ہوئی محسوس ہوں تو سمجھ لینا چاہئے کہ معاملات زوال کا شکار ہیں جن سے بچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجوں سے برسرپیکار رہنے والی قومیں ہی اقوام عالم میں اپنا مثبت نقش ثبت کرسکتی ہیں۔ پاکستانی قوم گزشتہ ستر برس کے دوران مختلف چیلنجوں سے نبردآزما رہی ہے اور اب اﷲ کے فضل و کرم سے ان قربانیوں کا پھل حاصل کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔








