اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی صدارت میں وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کی 16 ویں قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری وزارت قومی صحت، ایڈیشنل سیکریٹری قومی صحت، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے نمائندے، صحت کے صوبائی محکموں، وزارت خزانہ کے نمائندوں، نادرا،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے نمائندوں، اور شراکت دار اداروں …
وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی زیر صدارت وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی 16 ویں قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی صدارت میں وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کی 16 ویں قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری وزارت قومی صحت، ایڈیشنل سیکریٹری قومی صحت، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے نمائندے، صحت کے صوبائی محکموں، وزارت خزانہ کے نمائندوں، نادرا،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے نمائندوں، اور شراکت دار اداروں نے شر کت کی ۔یہ اجلاس وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں ضروری فیصلے کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا تاکہ نیشنل ہیلتھ پروگرام کوپورے پاکستان تک وسیع کیا جائے اور 200 روپے سے کم یومیہ آمدنی والے خاندانوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے ان کی ہیلتھ انشورنس کی جاسکے ۔کمیٹی نے ہیلتھ پروگرام کا پیکج بڑھانے کا فیصلہ کیا جو کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام سے مستفید ہونے والے اندراج شدہ خاندانوں کو پروگرام کے اگلے مرحلے کے دوران دیاجائے گا۔








