- Advertisement -
ریاض ۔ 25 مئی (اے پی پی) اسلامی ممالک میں کاروبارکرنے والی خواتین کا اہم فورم سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق فورم آف اسلامک بزنس ویمن کے 9ویں اجلاس میں 57اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی 400سے زائد کاروبار کرنے والی خواتین اورتنظیمیں شرکت کررہی ہیں۔کونسل آف سعودی چیمبرز اس ایونٹ کی میزبانی کررہی ہے۔فورم کے موقع پر کاروبار کرنے والی خواتین کو درپیش مشکلات اورچیلنجوں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائیگا اوران مشکلات کے حل کیلئے مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی۔یہ فورم اوآئی اسی تجارتی میلے کے موقع پر ہورہاہے۔فورم کے موقع پر خواتین کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع میں ادارہ جاتی کردار پر توجہ دی جائیگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6289
- Advertisement -