وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے جمہوریہ چیک کے سفیر جوئن فیری کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے جمہوریہ چیک کے سفیر جوئن فیری نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کی نئی راہوں کے حوالے سے امور زیر غور آئے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے جمہوریہ چیک کے دورہ کی دعوت پر جمہوریہ چیک کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے جمہوریہ چیک کے سفیر جوئن فیری نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کی نئی راہوں کے حوالے سے امور زیر غور آئے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے جمہوریہ چیک کے دورہ کی دعوت پر جمہوریہ چیک کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین فوجی اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہونگے ۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عالمی اہمیت کے معاملات پر ایک موقف رکھتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے جہموریہ چیک کے یکساں تعاون کی بدولت یو رپی یونین میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ جی ایس پی پلس سکیم کے جائزہ عمل میں بھی جمہوریہ چیک کا ایسا ہی تعاون جاری رہے گا ۔

Leave a Reply