وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

سیالکوٹ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر بہتان اور الزام تراشی کرنے والوں گالیاں اور گندی زبان استعمال کرنے والوں کو قوم 2018ءکے عام انتخابات میں اس کا جواب دے گی، ادھر ادھر سے سازشیں کرکے وزیراعظم بننے کی کوشش کرنے والے کو عوام نے بار بار مسترد کیا ہے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے اب معاشی طاقت …

سیالکوٹ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر بہتان اور الزام تراشی کرنے والوں گالیاں اور گندی زبان استعمال کرنے والوں کو قوم 2018ءکے عام انتخابات میں اس کا جواب دے گی، ادھر ادھر سے سازشیں کرکے وزیراعظم بننے کی کوشش کرنے والے کو عوام نے بار بار مسترد کیا ہے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے اب معاشی طاقت بنائیں گے، ترقی کے مخالف ہماری ٹانگیں نہ کھینچیں اور پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔ وہ بدھ کو یہاں سیالکوٹ میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر وفاقی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کارکنوںنے وزیر اعظم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواجہ آصف کے والد میرے بڑے محسن اور ایک سچے انسان تھے ۔خواجہ آصف بھی انہی خوبیوں کے مالک ہیں، وہ میرے بااعتماد اوروفادارساتھی ہیں۔ ان جیسا عوامی نمائندہ مسلم لیگ (ن) کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو ہفتہ اتوار کو اپنے حلقے میں جانا ہوتاہے۔ دعا ہے کہ ہر حلقہ میں ایسے نمائندے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ صبح جب میں ایئر پورٹ پر اترا تو میرے ساتھ گاڑی میں خواجہ آصف کے علاوہ منشاءاللہ اور ڈپٹی میئر تھے ، باتیں کرتے ہوئے ان کے آنسو نکل آئے ۔ جب نواز شریف کو اتنے مخلص ساتھی اور عزیز کارکن اللہ نے دیئے ہوں تو انہیں کس بات کی فکر ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرا احتساب ہونے دیں، کم از کم یہ کام شروع تو ہو۔ ہمارا تین نسلوں کا حساب لیا جا رہاہے ، مجھے اس کی فکر نہیں ،آج اگر میرا احتساب ہو رہا ہے تو کل ان کا بھی ہو گا ۔ نواز شریف کااحتساب ضرور کرو مگر یہ تو بتاﺅ کہ کس چیز کااحتساب کررہے ہو ۔ بتایا جائے کہ نواز شریف نے کہاں سے ناجائز مال کمایا ہے ۔ میں تین بار وزیر اعظم اور دوبار وزیر اعلیٰ رہا ، میرے ان ادوار میں کوئی بد عنوانی نہیں ہوئی ۔ میں تو 1972 ءکے اس دور کا بھی حساب دے رہا ہوں جب میں طالب علم تھا اور سیاست سے میرادور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ اس زمانے کا منی ٹریل بتانے کا بھی کہہ رہے ہیں۔

Leave a Reply