مسلم لیگ ( ن) وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں متحد ہے، توقع ہے پانامہ دستاویزات کافیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے گا،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں متحد ہے، ہمیں توقع ہے کہ پانامہ دستاویزات کافیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے گا۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ2013ء میں معیشت اور امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی تاہم مسلم لیگ۔ن حکومت کی انتھک کوششوں سے ملک کوترقی …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں متحد ہے، ہمیں توقع ہے کہ پانامہ دستاویزات کافیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے گا۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ2013ء میں معیشت اور امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی تاہم مسلم لیگ۔ن حکومت کی انتھک کوششوں سے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کردیا گیاہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ چارسال میں ہرشعبے میں بہتری آئی ہے اور اس کا سہرا مسلم لیگ۔ن کی مدبرانہ قیادت کوجاتا ہے۔

Leave a Reply