سیالکوٹ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے ‘دھرنوں اور ٹانگیں کھینچنے کی منفی سیاست نہ ہوتی تو پاکستان مزید تیزی سے ترقی کرتا ‘ترقی کو روکنے والوں کے خلاف قانون سازی اور اسکی سزا ہونی چاہیے ‘ترقی کو روکنا ملک سے غداری کے مترادف ہے ‘ترقی کو روکنے والی سازشوں سے نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا سیالکوٹ۔لاہور اورلاہورملتان موٹر وے کی تعمیر کے فضائی جائزے کے بعد تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے ‘دھرنوں اور ٹانگیں کھینچنے کی منفی سیاست نہ ہوتی تو پاکستان مزید تیزی سے ترقی کرتا ‘ترقی کو روکنے والوں کے خلاف قانون سازی اور اسکی سزا ہونی چاہیے ‘ترقی کو روکنا ملک سے غداری کے مترادف ہے ‘ترقی کو روکنے والی سازشوں سے نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبرانے والے ہیں ‘موٹر ویز کی تعمیر سے ایک نیا پاکستان آباد ہورہا ہے اور ترقی کا نیا کلچر فروغ پا رہا ہے ‘ہمارا حال اور ماضی شفاف ہے ‘گذشتہ چار سالہ دور میں کرپشن کا ایک سکینڈل بھی سامنے نہیںآیا ‘سیالکوٹ لاہور موٹر وے مارچ 2018میں مکمل ہوجائے گا ‘موٹر ویز کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سیالکوٹ۔لاہور اورلاہورملتان موٹر وے کی تعمیر پر پیش رفت کے فضائی جائزے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ڈی جی ایف ڈبلیو اونے فضائی معائنے کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی ۔








